6 فروری 2014 - 20:30
جنوبی سوڈان کے پناہ گزینوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ

سوڈان کے حکام نے کہا ہے کہ اس ملک کے سرحدی صوبے نیل سفید میں جنوبی سوڈان کے پناہ گزینوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ابنا: سوڈان کے صوبے نیل سفید کے گورنر"یوسف الشمبر" نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی سوڈان کے پناہ گزینوں میں زیادہ تر خواتین و بچے ہیں کہ جو اس ملک میں مسلحانہ جھڑپوں کے خوف سے سوڈان کے سرحدی صوبے میں داخل ہوگئے ہیں۔ "یوسف الشمبر" نے سوڈان کے وزیر تجارت "مصطفی عثمان اسماعیل" کے ساتھ مل کر اس ملک کے صوبے نیل سفید کے مہاجر کیمپوں کا دورہ کیا اور جنوبی سوڈان کے پناہ گزینوں کی انسان دوستانہ بنیادوں پر کی جانے والی امدادی کاروائی کا جائزہ لیا اور موقع پر ضروری ھدایات جاری کیں۔ سوڈان کے صوبے نیل سفید کے گورنر نے پناہ گزینوں کی مجموعی صورت حال میں بہتری لانے کے لئے سیکیورٹی اداروں اور سماجی خدمت کے اداروں کے درمیان باہمی ھماھنگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر کیمپوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور کوشیشیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ جنوبی سوڈان میں حالیہ مہینوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں اور اس ملک کے عوام ہمسایہ ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

.......

/169